ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور ائیر پورٹ پر مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) لاہور سے ریاض جانے والا 36 سالہ مسافر لاہور ائیر پورٹ کے روانگی لاؤنج میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی میت آبائی علاقے سمندری روانہ کر دی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 725 پر لاہور سے ریاض جانے والا سمندری کا رہائشی 36 سالہ مسافر اقبال راجپوت کو ایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں دل کا دورہ پڑ گیا۔ ڈیوٹی عملے نے فوری طور پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو موقع پر طلب کیا جنہوں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد مسافر اقبال کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے انتقال کرنے والے مسافر کے اہلخانہ سے رابطہ کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔