تیز رفتار مال بردار ٹرک بے قابو ہو کر دو کاروں پر چڑھ دوڑا۔ کاروں کے کچلے جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔
سرائے عالمگیر کے نزدیک منڈی بہاالدین روڈ پر تھون کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پہلے ایک گاڑی کو کچلا پھر دوسری گاڑی کو بھی کچل ڈالا۔ ریسسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثہ میں جاں بحق۔ہونے والے کی شناخت توقیر کے نام سے ہوئی ہے۔ 6 زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ ٹرک کی زد میں آنے والی ایک کار کا ڈرائیور موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اس کی نعش ہسپتال منقتل کر دی ۔ب
ٹرک کی زد مین آنے والی دوسری کار میں ایک فیملی کے چار افراد سوار تھے جو کہ معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا