ملتان میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک بچہ جاں بحق

Multan blast, Tawakal Town Multan blast, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان کے علاقہ توکل ٹاؤن میں بارودی مواد کےدھماکہ  سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بارودی مواد کے دھماکے میں مرنے والے بچے کی والدہ کو ایک سال پہلے طلاق ہو گئی تھی اور بچہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہا تھا۔ احمد علی 9 سال کا تھا ۔بچے گھر میں کباڑ کے سامان سے کھیل رہے تھے  کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔

 شاہ شمس پولیس نے انسپکٹر خالد عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد کا دھماکہ ایک کباڑ کے گودام میں ہوا۔ اس دھماکہ کے نتیجہ میں ایک بچہ فوت ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت 55 محمد علی ، 50 سالہ عارف اور 14 سالہ ماہ نور کے نام سے ہوئی ہے۔ 

 پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں 302 ،324 اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔  تینوں زخمی نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔  دو زخمیوں ماہ نور اور عارف کی حالت تشویشناک ہے ۔  ایس پی ملتان کینٹ کا کہنا ہے کہ اس دھماکہ کی کئی پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔  جلد حقائق سامنے لائیں جائیں گے ۔