بریکنگ نیوز ، پنجاب کی 18 سڑکوں پر ٹول ٹیکس نافذ

Punjab Government imposed toll tax on 18 roads, Toll Tax regime in Punjab,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران حکومت نے صوبے کی 18 سڑکوں پر ٹول ٹیکس لگا دیا۔ نگران کابینہ کے اجلاس میں18 سڑکوں پر ٹول ٹیکس لینے کی منظوری دے دی گئی۔

  پنجاب میں  جن18 سڑکوں پر ٹول پلازے بنا کر ٹول ٹیکس لیا جائے گا ان میں قصور روڈ، ساہیوال، پاکپتن، چیچہ وطنی کی سڑکوں کے علاوہ بہاولپور، تا حاصل پور چشتیاں تک، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی شاہراہیں شامل ہیں۔

اس سے قبل  بھی ان سڑکوں پر ٹول ٹیکس لیا جاتا تھا تاہم حمزہ شہباز کے مختصر دور حکومت میں یہ ٹول ٹیکس ختم کیا گیا تھا۔ اتوار کی رات پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں ٹول ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ ہونے کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ خزانہ اور مواصلات پنجاب ٹول ٹیکس کی حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔