تعلیم حاصل کرنا بچی کا جرم بن گیا، شر پسندوں نے والد کی فصل کو آگ لگا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالخالق مغیری:   لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو کے نواحی گاؤں زنگیجا میں لڑکیوں کی تعلیم کے دشمن شر پسند افراد بچی زینب زنگیجو کی تین ایکڑ دھان کی تیار فصل کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

 دسویں جماعت کی طالبہ زینب زنگیجو  گاؤں سے سات کلو میٹر دور موٹر سائیکل پر رتوڈیرو تعلیم حاصل کرنے جاتی ہے۔اس کے تعلیم حاصل کرنے کے لئے رتو ڈیرو آنے جانے اور موٹر سائیکل چلانے پر  لڑکیوں کی تعلیم کے مخالف لوگوں کو غصہ ہے۔ اس غصہ کا اظہار انہوں نے بچی کے والد کی تین ایکڑ پر دھان کی کھڑی فصل کو آگ لگا کر کیا۔

زینب کے والد بت میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گاؤں کے بااثر افراد کی جانب سے بچی کو تعلیم نہ دینے کی دھمکیاں دی گئی جس پر  انہوں نے توجہ نہ دی۔ اب انہوں نے دھان کی فصل کو آگ لگا دی۔