کراچی سے لاہور آنےوالی کراچی ایکسپریس میں آگ لگ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی سے لاہور آنےوالی کراچی ایکسپریس میں آگ لگ گئی۔ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس اتوار کی شام لاہور میں کاہنہ کے قریب پہنچی تو انجن کے پیچھے چلنے والی پاور وین میں آگ لگ گئی۔

 حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں کاہنہ ریلوے اسٹیشن پر آگ لگنے کے فوراً بعد ڈرائیور نے ٹرین روک کر باقی بوگیوں کو پاور وین سے الگ کردیا اور پاور وین کو باقی بوگیوں سے دور لے گیا۔ اس دوران لاہور ریلوے سے امیدادی ٹیم کاہنی کے قریب ریلوے لائن پر موجود ٹرین کے انجن کو پاور وین کی آگ سے بچانے کے لئے موقع پر پہنچ گئی۔ 

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر پتہ نہیں چل سکی۔ ٹرین کراچی سے لاہورجارہی تھی، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پاور وین میں آگ لگنے سے ٹین میں سوار سینکڑوں مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریلوے کے ٹریک پر ایک ڈبے میں آگ لگی دیکھ کر علاقہ سے بہت سے لوگ مدد  کرنے کے لئے ریلوے ٹریک پر پہنچ گئے۔