لفافہ گیس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، دس افراد  آگ سے جھلس گئے

Karak, Reckless use of natural gas in Kark, Lfafafa Gas, City42,
کیپشن: کرک میں معصوم بچے قدرتی گیس پلاسٹک کے لفافوں میں بھر کر ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کے لئے گھر لے جا رہے ہیں۔ قدرتی گیس کی اس خطرناک طرقہ سے ہینڈلنگ کے نتیجہ میں آئے روز حادثات ہونے لگے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر بخاری:  کرک میں لفافہ گیس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، دو بچوں سمیت دس افراد  آگ سے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

لفافہ گیس سےآگ لگنے کا افسوسناک واقعہ کرک کے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کا علاقہ عیسک خماری میں پیش آیا۔

کرک سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  عیسک خماری مین لفافا گیس کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعہ میں دس افراد جھلس گئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے،زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے  جنہیں کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

کرک ضلع کے عوام قدرتی گیس کی قلت اور دیگر ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن میں انتہائی قلیل مقدار میں آنے والی گیس کو پلاسٹک کے بڑے لفافوں میں بھر کر  استعمال کرنے کے انتہائی خطرناک طریقے کا استعمال کر رہے ہیں۔ قدرتی گیس کی ترسیل اور خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ لوگ اپنے رشتہ داروں میں سے کسی رشتہ دار کے ہاں سے جہاں گیس آ رہی ہو وہاں سے لفافہ بھر لاتے ہیں اور پھر  گھر میں ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کے لئے خطرناک طریقہ سے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گھروں میں جہاں گیس کے کنکشن ہیں گمگر گیس دن بھر میں کچھ وقت دستیاب رہتی ہے وہاں بھی لوگ گیس کو بڑے سائز کے لفافوں میں سٹور کر کے استعمال کر رہے ہیں اور اس کی کرید و فروکت بھی کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ کو عام طور پر لفافہ گیس کہا جاتا ہے۔ کرک میں " لفافا گیس" کے غیر محتاط استعمال سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔