محسن نقوی کاکنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ  کا دورہ،کام کی رفتار پر اطمنان کا اظہار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اتوار کے روز کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کے دونوں پیکجز  کا  تفصیلی جائزہ لیا۔ وہ 2 گھنٹے تک  سگیاں سے نیازی چوک اور بابو  صابو سے سگیاں تک تقریباً دس کلومیٹر طویل روٹ پر کاموں کا جائزہ لیتے رہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے دونوں پیکجز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے پیکج ون کی سائیڈ والز کی تعمیر اور کنکریٹ ڈالنے کے کام کا مشاہدہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے سائیڈ والز پر پتھر کے چوکھٹے رکھنے کے عمل کا جائزہ لیا۔  محسن نقوی نے پیکج ون پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار  کیا اور کہدایت کی کہ پیکج 2 پر کام کو تیز کیا جائے۔

محسن نقوی  نے ہدایت کی کہ منصوبے کی اطراف سٹرکوں پر موجود تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی 

منصوبے کے پیکج ٹو  بابو صابو تا سگیاں کا مجموعی طور پر 24 فیصد جبکہ پیکج ون  سگیاں تا نیازی چوک  کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

پیکج ون کے 34 میں سے 33 گرڈرز، پیکج ٹو کے 51 میں 38 گرڈرز تیار، بقیا پر کام جاری ہے ۔پیکج ون کے 3100 پینلز انسٹال، پیکج ٹو کے 551 انسٹال جبکہ 1900 پینلز تیار ہیں۔ دونوں پیکجز سے منسلک 9 سب ویز پر بھی بیک وقت کام جاری ہے۔منصوبے پر چوبیس گھنٹے پوری رفتار سے کام ہو رہا ہے۔

صوبائی وزراء عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ سیکرٹری ہاؤسنگ۔ کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے۔ ڈپٹی کمشنر۔ ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے.