لاہور ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار

لاہور ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور دنیا میں فضائی الودگی کی ریس میں سب سے آگے ،اے کیو ائی کی مجموعی شرح 209 ریکارڈ  کی گئی،ٹھنڈی ہواؤں کےچلتے سے درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سموگ نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح350ریکارڈ، کینٹ پولوگراؤنڈمیں آلودگی کی شرح389ریکارڈ، ایچی سن کالج کےاطراف شرح389ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح392ریکارڈ، جوہرٹاؤن401،فداحسین ہاؤس میں شرح333ریکارڈ کی گئی۔ 

لاہور میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگی ہے، لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23ڈگری تک جاسکتاہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی رواں ہفتے پیشنگوئی نہ کی جا سکی۔