ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سوار محمد حسین کی بہادری پر قوم کو فخر ہے، 52 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج کا پیغام

Sawar Mohammad Hussain Shaheed, Martyrdom day of Sawar Mohammad Hussain Shaheed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play




کیپشن: سوار محمد حسین شہید کا 52 ویں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

احمد منصور:  افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے  سوار محمد حسین شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پوری قوم کو اپنے اس بہادر سپوت پر فخر ہے جس نے 1971 کی جنگ میں تن تنہا دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے اور دلیری کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔

 1971کی پاک بھارت جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بلا خوف و خطر اور بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، ظفر وال کے محاذ پر سوار محمد حسین شہید نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینکوں کو تباہ بھی کیا۔

 بِلا شُبہ سوار محمد حسین شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔