پرتگال فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مراکش نے پرتگال کو ایک گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میں مراکش نے ایک اور مضبوط ٹیم پرتگال کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔قطر میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد پرتگال نے حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔

پہلا ہاف ختم پر اسکور 0-1 تھا، دوسرے ہاف میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے مراکش کیخلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی اور میچ مقرر اوور میں ایک صفر سے مراکش کے نام رہا۔

مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والا پہلا عرب ملک ہے۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے تاہم وہ اسے یادگار نہ بناسکے اور ان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں ہی باہر ہوگئی۔