ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ سال جرائم میں کتنے فیصد اضافہ ہوا ؟

crime scene
کیپشن: crime scene
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سی سی پی او لاہور نومبر سے عہدہ بچانے میں لگے رہے۔شہر ڈکیت گروہوں ، سٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں لٹتا رہا۔
ڈکیتی رابری میں گزشتہ سال نومبر کی نسبت 90.15 فیصد اضافہ ہوا ۔چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں 108.86 فیصد اضافہ ہوا ۔
ریکارڈ کے مطابق رواں سال نومبرمیں ڈکیتی ،رابری کی 1158وارداتیں ہوئیں جبکہ پرس و موبائل سنیچنگ کی 896 وارداتیں ہوئیں اور گزشتہ سال نومبر میں ڈکیتی ،رابری کے 609 واقعات رپورٹ کیے گئے ۔
گزشتہ سال نومبر میں چھینا جھپٹی کے 429 واقعات رپورٹ ہوئے ۔4نومبرکو سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو معطل کیا گیا اور معطلی کے بعد سروس ٹریبونل ، سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے
نومبر میں پولیس کارکردگی بھی آٹے میں نمک کے برابر رہی ۔