ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کی کارکردگی کا پول کھل گیا

LDA
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور شہر میں میگا پراجیکٹس میں عبور حاصل کرنے والا ایل ڈی اے مشکلات کا شکار ۔

ایل ڈی اے کا سمن آباد موڑ انڈر پاس میگا پراجیکٹ ابتدا میں ہی چیونٹی کی رفتار چلنے لگا  ۔زیر زمین سروسز کی منتقلی کی پلاننگ نہ ہونے سے دو ہفتے بعد بھی ایک پائل بھی تیار نہ کی جاسکی ۔ایک ساتھ شروع ہونے والا سی بی ڈی منصوبہ دو ہفتے میں سات سو سے زائد پائلیں کاسٹ کرکے سبقت لے گیا ۔

سمن آباد موڑ منصوبہ عدم توجہی اور ناقص منصوبہ بندی کا شکار ہے۔سمن آباد انڈر پاس کے لئے مجموعی طور پر سات سو پائلیں کاسٹ کرنا ہیں ۔منصوبے کے لئے موڑ سمن آباد گلشن راوی سے سمن آباد اور سمن آباد سے گلشن راوی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاجس کی وجہ سے شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات ک سامنا جبکہ کاروبار متاثر ہیں ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر  کا کہنا ہے کہ  زیر زمین سروسز کی منتقلی فیلئیر کے باعث کام سست ہوا ، آئندہ ہفتے باقاعدہ پہلی پائلوں کی کاسٹنگ کا عمل شروع ہوجائے گا ۔