ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کے لئے فیس بک سےمتعلق خوشخبری

Facebook
کیپشن: Facebook
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی صارفین بھی نئے فیچر کے ذریعے فیس بک کا مواد مونیٹائز کرسکتے ہیں۔

 ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ فیس بک کے نئے فیچر سے اب پاکستان میں بھی فیس بک کا مواد مونیٹائز کیا جاسکے گا، پاکستان میں فیس بک کے صارفین کو جتنے زیادہ اسٹارز ملیں گے وہ اتنے ہی زیادہ پیسے کما سکیں گے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فیس بک استعمال کرنے والے پاکستانی نوجوان اپنے سوشل میڈیا کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں میٹا میں پاکستان میں مونیٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ کیا اور صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ کیا، اور میٹا میں پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا۔