(مانیٹرنگ ڈیسک) شکوے،شکایتیں اور اختلافات ختم کرنے پرحافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی (ف)میں شامل ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی )کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے سابق پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کی ملاقات ہوئی ہے، مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔
حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی (ف)میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا،حافظ حسین احمد 2 سال قبل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر برطرف کیے گئے تھے ۔