فن فیئر پر بغیر اجازت جھولے لگانے پہ پابندی لگانے کا فیصلہ

 فن فیئر پر بغیر اجازت جھولے لگانے پہ پابندی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں کے سالانہ فن فیئر کے موقع پر بغیر اجازت جھولے لگانے پہ پابندی لگانے کا فیصلہ، جھولے لگانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے باقاعدہ منظوری لینا ہوگی.

فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے پر سکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہوگی سکولوں کی سالانہ تقریبات اور فن فیئر کے موقع پر جھولے لگانے کیلئے باقاعدہ منظوری لینا ہوگا۔ تقریبات میں جھولے لگانے کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لینا لازمی ہوگا۔ سکول انتظامیہ فن فیئر کی تاریخ سے ایک ماہ قبل ایجوکیشن اتھارٹی سے رجوع کریں گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی جھولوں کی باقاعدہ انسپکشن کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

بغیر منظوری کے تقریبات میں جھولے لگانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو تحفظ فراہم کرنا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔