(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان اور بالی ووڈ سُپر ہیرو رہریتک روشن کی چند تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان ان دِنوں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں گزشتہ رات ان کی ملاقات ہریتک روشن سے ہوئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان اور ہریتک روشن ایک ساتھ بیٹھے ہیں، ایک تصویر میں انہیں ایک دوسرے کی جانب دیکھ کر مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ماہرہ سفید رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور اپنا لباس ٹھیک کر رہی ہیں جبکہ ہریتک انہیں دیکھ رہے ہیں، فیسٹیول سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دیگر تصاویر میں ماہرہ نے نیلے رنگ کا بولڈ لباس پہن رکھا ہے۔
اس سے قبل ہریتک روشن نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر ان کی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ مذکورہ ریڈ سی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں گزشتہ دنوں سجل علی نے بھی شرکت کی۔