ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کےشہریوں کیلئے اچھی خبر،ادویات مفت ملیں گی

لاہور کےشہریوں کیلئے اچھی خبر،ادویات مفت ملیں گی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہورکے جناح اسپتال کا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

معروف صنعت کار اور جناح اسپتال لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اسپتال کا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، 25 لاکھ مریضوں کو سالانہ ایک ارب روپے کی مفت ادویات دینے کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شرو ع ہوگا۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ مل کر جناح اسپتال میں ایک ہزار کمپیوٹر رکھے گئے ہیں، اب ان کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے دس ہزار مریضوں کو روزانہ تین وقت کا کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں مریضوں کے لواحقین کیلئے تین سو بیڈ کا مہمان خانہ بنایا گیا ہے۔