(عرفان ملک)سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف ہائی کورٹ کے احکامات پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری،ٹریفک پولیس نے دس روز کے دوران دھواں چھوڑنے والی 35 ہزار 820 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق خطرناک حد تک مضر صحت بننے والے 260 کمرشل گاڑیوں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ سی ٹی او لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ۔
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کارروائی کےساتھ ساتھ آگاہی مہم کی بھی جاری ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے تاہم احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔