(ملک اشرف)لاہور کے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تبادلہ کردیا گیا ، دونوں ججز کو 15 دسمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی کا لاہور سے منڈی بہاولدین اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر علی انجم کا لاہور سے فیصل آباد تبالہ کیا گیا ہے۔دونوں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو15 دسمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تبادلے کے نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ ،رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت ،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ ، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ ،چیف سیکرٹری پنجاب، صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت دیگر متعلقہ افسران کو بھجوائی گئیں ۔