صوبائی ادارے نادراکے 20 کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے

Lahore
کیپشن: Nadra office
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)صوبائی ادارے نادراکے 20 کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے،،پنجاب حکومت نے نادرا کو واجب الادا فنڈز دینے کی منظوری دے دی۔ 
 پنجاب کے مختلف صوبائی اداروں نے بائیو میٹرک ویرفیکیشن سسٹم کے تحت نادرا سے سروسز لیں ۔ان اداروں میں پنجاب پولیس ،سکول ایجوکیشن ، محکمہ زراعت اور محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر ادارے نادرا کے نادہندہ ہیں ۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے پی آئی ٹی بی بورڈ کی سفارشات پر نادرا کو واجب الادا رقم دینے کے لئے سمری ارسال کی ، بقایاجات کی ادائیگی کے لیے بیس کروڑ روپے کی سپلنٹری گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی ۔پنجاب حکومت نے مذکورہ فنڈز کے اجرا کی اجازت دے دی ہے تاکہ نادرا کو اس کے بقایاجات مل سکیں ۔ذرائع کے مطابق نادرا حکام بھی کئی بار حکومت سے واجب الادا رقم کی ادائیگی کی درخواست کرچکےہیں۔