ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

65 سالہ 5 بچوں کی ماں کو کسی اور سے پیار ہوگیا؛ بڑا قدم اٹھا لیا

65 year old woment reach family court
کیپشن: 65 year old women
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)جب کسی سے محبت ہو جاے تو وہ اپنی عمر بھی نہیں دیکھتا اور نہ دنیا داری،فیملی سول جج ساحرہ بانو کی عدالت میں چوہنگ کی 63 سالہ خاتون رضیہ بی بی نے خلع کا دعوے دائر کر دیا،عدالت نے خاتون کے 65سالہ شوہر کو سولہ دسمبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سول کورٹ میں فیملی عدالت کی جج ساحرہ بانو نے 63 سالہ خاتون کے خلع کے دعوے میں 65سالہ شوہر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ عدالت میں خاتون رضیہ بی بی نے اپنے وکیل وسیم راجپوت ایڈوکیٹ کی وساطت سے خلع کا دعوے دائر کیا۔

خاتون کا کہناہے کہ اس نے کسی اورسے شادی کرکے اپنی بقیہ زندگی گزارنی ہے، جس کے ساتھ رہ رہی ہوں، وہ بیمار ہے مارتاہے، میں بقیہ زندگی اس کے ساتھ نہیں گزار سکتی میں، سب کچھ چھوڑتی ہوں اپنے پانچ بچے بھی اس کو دیتی ہوں ۔

وکیل وسیم راجپوت کے مطابق رضیہ بی بی کو کسی اور سے عشق ہو گیا ہے ،وہ محبت میں یہ قدم اٹھا رہی ہے۔ عدالت نے دعوے پر سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer