ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منصور ملنگی کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے

Mansoor Ali Malang aka Mansoor Malangi
کیپشن: Mansoor Ali Malang
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے سے شہرت پانے والے لوگ گائیک منصور ملنگی کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے، سلطان باہو کی دھرتی کے مشہور لوک گائیک منصور علی ملنگی لوک گیتوں سے محبت کرنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

منصور علی ملنگ 1947 میں سلطان باہو کی دھرتی گڑھ مہاراجہ میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، 2012 میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ان کے لازوال گیتوں میں "اک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے" ، "کہیڑی غلطی ہوئی اے ظالم" ، چھبہ چوڑیاں دا" شامل تھے۔

منصور علی ملنگی 49 سال تک فن گائیکی کے ساتھ منسلک رہے، ریڈیو ملتان سے گائیکی کا آغاز کرنے والے منصور علی ملنگی کے 500 سے زائد البم ریلیز ہوئیں منصور ملنگی متحدہ ارب امارات، ناروے، انگلینڈ اور امریکہ میں بے شمار شوز میں اپنی پرفارمنس دی،سرائیکی اور پنجابی گیتوں کے علاوہ انہوں نے اردو میں بھی نغمات گائے۔

منصور علی ملنگی67 سال کی عمر میں 10 دسمبر 2014 کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے وہ گڑھ مہاراجہ موڑ قبرستان جکھڑ فقیر میں آسودہ خاک ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer