(شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ نے دودھ دہی ،سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ،،گراں فروشی پر شیر فروشوں کو 50 ہزار ،سبزی فروشوں کو 9 ہزار روپے کے جرمانے کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے اضافی قیمتیں وصول کرنے پر مدینہ ملک شاپ کو 20 ہزار روپے،بابر ملک شاپ کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔ اسی طرح سبزی کی دکانوں پر آلو اور پیاز کی اضافی قیمتوں کی وصولی پر سبزی فروشوں پر 9 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اے سی شالیمار نے کہا کہ اشیاء خوردنوش تعین کردہ قیمتوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی تھیں ۔