ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے داخلہ مشکل، نئی پابندی عائد

Students Admission in M Phi
کیپشن: Students Admission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پالیسی میں سختی، ایڈہاک، ڈیپوٹیشن اور وزیٹنگ فیکلٹی کی بنیاد پر ایم فل پی، ایچ ڈی ڈگری شروع کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی۔  

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی شرائط میں اضافہ کر دیا ہے۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ایڈہاک، ڈیپوٹیشن، وزیٹنگ فیکلٹی کی بنیاد پر ایم فل پی ایچ ڈی ڈگری شروع کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے تمام اداروں کے سربراہان کے نام جاری مراسلہ میں واضح کر دیا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے 3 مستقل پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ایم فل میں داخلوں کیلئے متعلقہ مضمون میں مستقل 2 پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری لازمی قرار دی گئی ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق دوسری یونیورسٹی سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے اساتذہ مستقل فیکلٹی میں شمار نہیں ہوں گے۔

ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیوں میں ایک سال کیلئے تعینات پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیاد پر بھی ایم فل پی ایچ ڈی ڈگری کے اجراء کی اجازت نہیں ہوگی۔