رواں سال 293 صحافی قید اور 24 کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Journalist
کیپشن: Journalist
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سال 2021 میں صحافیوں کو جیل بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم ،24 جرنلسٹ قتل کردٖئیے گئے۔ کمیٹی برائے جرنلسٹ پروٹیکشن کی سالانہ رپورٹ جاری۔
 نیویارک کی کمیٹی برائے جرنلسٹ پروٹیکشن (سی جے پی) کی سالانہ رپورٹ  کے مطابق دنیا بھر میں رواں سال 293 صحافیوں کو قید کیا گیا، چین میں 50، برما میں 26، مصر میں 25، ویتنام میں 23 اور بیلاروس میں 19 صحافیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور ارتریا کی جیلوں میں قید صحافیوں کا ذکر کرتے ہوئے سی جے پی نے کہا کہ یکم دسمبر تک دنیا بھر کی جیلوں میں قید صحافیوں کی تعداد 293 تک جاپہنچی ہے،گزشتہ سال یہ تعداد 280 تھی۔سی جے پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئل سیمون نے کہا کہ ’سی جے پی مسلسل 6 سال سے دنیا بھر میں جیل بھیجے جانے والے صحافیوں کا ریکارڈ تیار کر رہی ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ رواں سال دنیا بھر میں 24 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔
سی جے پی کا کہنا ہے ’مغرب کا نصف کرہ میکسیکو صحافیوں کے حوالے سے جان لیوا ملک رہا ہے، جہاں 3 صحافیوں کو ان کی رپورٹنگ کے لیے قتل کیا گیا جبکہ 6 کو تحقیقات کی تحریک چلانے پر قتل کیا گیا۔سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے بھارت بھی پیچھے نہیں ہے، جہاں رواں سال 4 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر