ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں89خواتین قتل، لرزہ خیز انکشافات

89 Women killed in Lahore in 2021
کیپشن: 89 Women killed in Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خواتین کوتحفظ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، رواں سال پنجاب میں غیرت کےنام اور گھریلوتنازع پرصوبہ بھرمیں 954خواتین کو قتل کردیا گیا۔

رواں سال خواتین کےقتل کے اعداد و شمار میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے،  لاہورمیں سب سے زیادہ 89خواتین کوقتل کردیا گیا،خواتین کےلئے5شہر انتہائی حساس ترین رہے۔ خواتین کیلئے غیرمحفوظ  ٹاپ فائیو شہروں میں286خواتین قتل کی گئیں۔لاہورسمیت پنجاب بھر 954خواتین کوبے دردی سےقتل کردیاگیا۔
خواتین کےقتل کی سب سے زیادہ89 وارداتیں لاہورمیں ہوئیں، فیصل آباد میں خواتین کےقتل کے66 واقعات ہوئے، راولپنڈی میں 48حوا کی بیٹیوں کو قتل کر دیاگیا۔ گوجرانوالہ میں42،سرگودھا میں41خواتین کو موت کےگھاٹ اتاراگیا۔
پولیس ریکارڈکے مطابق غیرت کےنام پر سب سےزیادہ 15خواتین فیصل آباد میں قتل ہوئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer