گلبرگ تا موٹروے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے میں بڑی پیشرفت

گلبرگ تا موٹروے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) گلبرگ تا موٹروے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے میں بڑی پیشرفت، ڈی جی ایل ڈی اے نے اسٹیٹ بنک کے قرض سے منصوبے کو فروری دوہزار بائیس میں شروع کرکے پندرہ ماہ میں مکمل کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے قرض فراہمی کے لئے معاملہ کابینہ میں منظوری کے لئے رکھنے کی باقاعدہ استدعا کردی ہے، منصوبے کے لئے پنجاب حکومت اسٹیٹ بنک سے پینتیس ارب سے زائد کا قرض لے گی، قرض واپسی کا دورانیہ بیس سال ہوگا جبکہ ٹول ٹیکس کما کر قرض اتارا جائے گا۔ پنجاب حکومت فوری طور پر رواں مالی سال میں منصوبے کے لئے دس ارب دے گی، منصوبے میں ایل ڈی اے پانچ ارب کا شئیر ڈالے گا، پانچ ارب سے منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن مکمل ہونے کے بعد فوری قبضہ لیا جائے گا، قرض لینے کے ماڈل کو اعلی سطح وزرا کمیٹی نے فائنل کی ۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر حتمی منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی گئی ہے، سمری میں ٹول ٹیکس سو کی بجائے پچاس روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی، سمری میں ریونیو بڑھانے کے لئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پر میگا ایڈورٹائزنگ کرنے کی تجویز بھی بھجوادی گئی۔

دوسری جانب لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور شہر کے میگا پراجیکٹ گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کو کھولنے کے لئے ایوان وزیر اعلیٰ کو رواں ماہ کے وسط کا وقت دے رکھا ہے، ایل ڈی اے نے میگا پراجیکٹ کے افتتاحی مونومنٹ کا ڈیزائن تیار بھی کرلیا۔ ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ سے منظوری کے لئے پانچ آپشنز تیار کئے تھے۔ وزیراعلی نے برائون رنگ کے شیڈ کے ساتھ آپشن نمبر چار کو منظور کیا، کلمہ چوک سے ڈاؤن ریمپ سے قبل مونومنٹ تیار کیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer