ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی جنرل بپن راوت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس  سے اہم انکشاف

black box of mi 17 chopper
کیپشن: black box of mi 17 chopper
سورس: black box of mi 17 chopper recovered
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راوت کے تباہ شدہ  ہیلی کاپٹر  کا بلیک باکس مل گیا ، اہم انکشاف سامنے آگیا

خصوصی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کے تجزیئے کے بعد پتہ چلا ہے کہ  طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ کی جانب سے کوئی ایمرجنسی کال نہیں کی گئی تھی۔ پائلٹ گروپ کیپٹن ورون سنگھ نے سلور اے ٹی سی کو ریڈیو پیغام دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ویلنگٹن ہیلی پیڈ پر لینڈ کرنے کے لیے اترنا شروع کر چکے ہیں۔ یہ ریڈیو پیغام لینڈنگ سے 7-8 منٹ پہلے  دیا گیا۔
 یادرہے ایم 17 وی ایچ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ  گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہی حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص ہیں فی الحال اُن کا علاج جاری ہے۔ جبکہ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس 63 سالہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔