ویب ڈیسک : پنجاب کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے صوبائی وزرا کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنےکی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ کے وزرا کے لیے 1800 سی سی 46 نئی گاڑیوں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ایک بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کے لیے قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نے 18 کروڑ 64 لاکھ روپےکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔
پنجاب حکومت یہ گاڑیاں خریدنےکی منظوری پہلے دےچکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ خزانہ کو رقم فوری جاری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ کے اجراپرپابندی ہے اس لیے منظوری قائمہ کمیٹی برائےخزانہ سے لی گئی ہے۔