ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کا جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار

 انتظامیہ کا جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہورکی ضلعی انتظامیہ نےجلسےکی اجازت دینےسےایک بارپھرصاف انکارکردیاتاہم پی ڈی ایم کی جانب سے جلسےکی تیاریوں کوحتمی شکل دےدی گئی، بلاول بھٹوبھی جلسےمیں شرکت کیلئےلاہورپہنچ گئے۔
 ضلعی انتظامیہ نےلاہور شہرمیں جلسےکی اجازت دینےسےایک بار پھرصاف انکارکرتے ہوئے پی ڈی ایم جلسےکی انتظامیہ کوسیکورٹی خدشات سےآگاہ کردیالیکن پی ڈی ایم کی جانب سےلاہورجلسےکی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی۔ پنڈال میں دواسٹیج بنائےجائیں گے۔ مرکزی قیادت کیلئےکنٹینرپراسٹیج تیارکیاجائےگا۔ صوبائی قائدین اور اراکین پارلیمنٹ کیلئےمینارپاکستان کی سیڑھیوں پراسٹیج بنایا جائےگا۔ پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوبھی جلسےمیں شرکت کیلئےلاہورپہنچ گئے۔ بلاول بھٹو آج مریم نوازسے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کےمطابق ملاقات میں13دسمبرکےجلسہ سمیت دیگرسیاسی امورپرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔ بلاول بھٹومریم نوازسےان کی دادی بیگم شمیم اخترکےانتقال پرتعزیت بھی کریں گے۔
اُدھرڈی جی بٹ کوعدالتی حکم پررہاکردیاگیا۔ رہائی کےبعدڈی جےبٹ کاکہناتھاکہ وزیراعظم نےپولیس ریفارمزکی باتیں کیں، لیکن ایسا کچھ نظرنہیں آیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer