ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون صحافی ڈرائیور سمیت قتل

خاتون صحافی ڈرائیور سمیت قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون صحافی ملالہ میوند کو قتل کردیا ۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے گولئی ارابن میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت 2 افراد  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ملالہ میوند کے نام سے ہوئی، وہ ایک مقامی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی تھیں، جبکہ دوسرا شخص ان کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔ اب تک ملالہ میوند پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer