سائبر کرائم ونگ کیلئے 1100 نئی بھرتیوں کا فیصلہ

سائبر کرائم ونگ کیلئے 1100 نئی بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس: : سائبر کرائم ونگ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، گیارہ سو اہلکار بھرتی کیے جائیں گے، جدید فرانزک لیب بھی بنائی جائے گی، منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک بھر میں سائبر کرائم میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ سائبر کرائم ونگ کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت سائبر فراڈ کی تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل گیارہ سو افراد کو مزید بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ میں جدید ترین لیب نہ ہونے کے باعث مختلف موبائل کمپنیوں کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے انکوائریاں مکمل نہیں ہو رہیں، وفاقی حکومت نے ایف آئی اے میں آٹومیشن منصوبہ کے تحت جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین لیب بنانے اور پیپر لیس کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ گیارہ سو مزید افراد کو اگلے مالی سال میں بھرتی کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت اب تمام کام کمپیوٹرائزڈ ہوگا، چھوٹے شہروں میں ایف آئی اے سائبر ونگ بنائے جائیں گے جبکہ فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کمپنیوں کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کیے جائیں گے تاکہ شواہد بروقت حاصل کیے جاسکیں۔

Shazia Bashir

Content Writer