ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کے انکشافات

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو اپنے دور کوچنگ میں ’ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قرار دیدیا ہے۔ 

 
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے گریم سمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق جیسے بہترین لیڈرز کے ساتھ کام کیا مگر سرفراز احمد میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ فیلڈ میں بھلے ہی ان کا انداز تحکمانہ ہوتا مگر جیسے ہی وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے باقی کھلاڑیوں کے بھائی بن جاتے تھے، لوگ وہ دیکھتے جو فیلڈ میں رونما ہوتا مگر سرفراز کا ڈریسنگ روم والا پہلو نہیں دیکھتے جہاں پر وہ بہت مقبول لیڈر تھے، میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا۔
 
واضح رہے کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپتے ہوئے ٹی 20 ٹیم کا کپتان بابراعظم کو بنایا گیا تھا اور پھر تقریباً ایک سال بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کا تاج بابراعظم کے سر پر سجا دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے ، نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی 14 روزہ آئیسولیشن کے ختم ہونے پر کوئنز ٹاون پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز  آزاد فضا میں چہل قدمی  کر کے خوش ہوگئے،پاکستان ٹیم کے سینئر کرکٹرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے کوئنز ٹاؤن کے ساحل پر واک کی اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔ اظہر علی اور محمد حفیظ نے خوبصورت نظارے دیکھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer