ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں نے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کا صفایا کردیا

ڈاکوؤں نے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کا صفایا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) پولیس کی نئی قیادت بھی شہریوں کو تحفظ نہ دی سکی، آٹھ ڈاکو سندر کے علاقے میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے گودام سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ادویات لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

سندر کے علاقے مراکہ میں ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کرکے پولیس کی نئی قیادت کو سلامی پیش کردی۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے گودام میں ڈاکو کھانا دینے کے بہانے داخل ہوئے، پہلے سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور پھر گودام کے عملے کو۔

گودام کے عملے کا کہنا تھا کہ آٹھ ڈاکوؤں نے اپنے منہ ڈھانپ رکھے تھے جس کی وجہ سے ان کی پہچان نہیں ہوسکی، ڈاکوؤں نے بڑے آرام سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی ادویات دو ٹرکوں میں ڈالی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آٹھ نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔