لاہور سموگ کےنرغے میں، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

لاہور سموگ کےنرغے میں، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہور ایک بار پھر سموگ کی لپیٹ میں، ائیر کوالٹی انڈیکس 470 پر پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروز کے دوران لاہورسمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حدتک بڑھ گئی، دھند کے بادل چھٹے تو سموگ نے ڈیرے جما لیے، ائیر کوالٹی انڈیکس 470 تک جا پہنچا، ماہرین کےمطابق بھارتی پنجاب سے دھواں لاہور منتقل ہوگیا، 24 گھنٹے میں اے کیو آئی 150 پوائنٹس بڑھ گیا۔

سب سے زیادہ آلودگی واہگہ کے اطراف میں مانیٹر کی گئی، شملہ پہاڑی اور پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقوں کا  اے کیو آئی 455، لبرٹی 400، اپر مال 434اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا 470 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کےمطابق بارش کے باعث وقتی طور پر آلودگی کم ہوگی، مگر ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور درجہ حرارت کم ہونے سے سموگ رہے گی، فیکٹریوں، بھٹہ، جنریٹر اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں آلودگی کی سب سےبڑی وجہ ہے۔

ماہرین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سموگ سےبچنے کے لیے گھروں، گلیوں اور سڑکوں پر جھاڑو  کی بجائے پانی کا استعمال کریں، شام کے وقت کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، جبکہ باہر نکلتے وقت گیلے کپڑے سے منہ کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer