(سٹی 42) 1971ء کی جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان انتقال کر گئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کے انتقال پر اظہارِافسوس کیا۔
1971ء کی جنگ کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان "دی میگنی فیسنٹ" انتقال کر گئے، لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کا تعلق اسپیشل سروسز گروپ سے تھا،مرحوم کی نماز جنازہ آج دربار مادھول لعل حسین میں ادا کی جائے گی، لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے 1971ء کی جنگ میں بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے تھے،انہوں نے اپنے ساتھی میجر بلال سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے، میجربلال تو جنگ کے دوران شہید ہو گئے اور ان کے دوست میجر پی ڈی خان زخمی ہوگئے، میجرپی ڈی خان نے کرنل سلیمان کو اکیلے برما چلے جانے کا مشورہ دیا لیکن کرنل سلیمان میجر پی ڈی خان کو بے ہوش کر کے اپنے ساتھ لے گئے، پی ڈی خان بعد میں ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بنے۔
جنرل مشرف، لیفٹننٹ کرنل سلیمان اور میجربلال کورس میٹ تھے، شہید میجر بلال نے لیفٹننٹ کرنل سلیمان سے وعدہ لیا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام بلال رکھنا، جنرل مشرف اور لیفٹیننٹ کرنل سلیمان نے وعدہ نبھایا اور اپنے بیٹوں کا نام بلال رکھا،لیفٹیننٹ کرنل سلیمان کو پاک فوج میں "محمد سلیمان دی میگنی فیسنٹ" کہا جاتا تھا۔