ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء وطالبات میں سگریٹ نوشی کے خاتمہ کیلئے قرارداد جمع

طلباء وطالبات میں سگریٹ نوشی کے خاتمہ کیلئے قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ) پنجاب اسمبلی میں طلباء وطالبات میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف قرارداد جمع  کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق طلباء وطالبات میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر لی گئی ، قرارداد تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کاکہناتھاکہ پنجاب کے چھوٹے بڑےتعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش ہے۔

ان کاکہناتھاکہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے تعلیمی اداروں میں میں منشیات کا خاتمہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے ،مگر اس کے باوجود تعلیمی اداروں میں اس کا استعمال سرعام جاری ہے، جس کے باعث تعلیمی اداروں میں منشیات اور سگریٹ نوشی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔

قرارادا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے طلباء کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھا جائے اور معاشرے کے ان ناسوروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،جبکہ قرارداد میں حکومت سے ڈرگ مافیا کے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer