رنگ آف پاکستان میں بادشاہ خان کی فتح

رنگ آف پاکستان میں بادشاہ خان کی فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) لاہور میں سجا رنگ آف کنگ کا میلہ جس میں انٹرنیشنل ریسلرز نے خوب رونق لگا دی،  رنگ آف پاکستان کے زبردست مقابلے ديکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد  الحمراکلچرل کمپلیکس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سجا رنگ آف کنگ کا میلہ جس میں انٹرنیشنل ریسلرز نے خوب رونق لگا دی، ملکی اور غیرملکی ریسلرز کی شرکت اور آتش بازی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، ہیوی ویٹ مقابلہ میں پاکستان کے بادشاہ خان نے امر یکی کرس ماسٹرکو ہرادیا، باقاعدہ مقابلے شروع ہونے سے قبل کامیڈین افتخارٹھا کر نے پہلوان کے روپ میں جلوہ گر ہو کر حاصرین کو خوب محظوظ کیا، رنگ آف پاکستان کےلطف اندوز ہونے کیلئے چھوٹے ،بڑے، جوان اوربوڑھے سب ہی پہنچ ، پہلامقابلہ بیلجیئم کےبرنارڈاور چین کےٹینگوٹم کےدرمیان ہوا برنارڈنےچائنہ کےریسلر کو چاروں شانے چت کر دیا۔

دوسرے مقابلے میں ہانگ کانگ کےہوہو لیونےاٹلی کےریڈسکارپئین پر برتری حاصل کرلی ، خواتین کے مقابلے کو دیکھ کر شائقین نے خوب داد دی ، رنگ میں فرانس کی میلاسمٹ نے پہلے تو خوب مقابلہ کیا لیکن مقابلہ سپین کی کک سپینل کے نام رہا ۔ 

ہیوی ویٹ مقابلےمیں ٹائنی آئرن نےماسٹرکوشکست دی، اور رنگ آف پاکستان کا ٹائٹل بیلٹ پاکستان کے بادشاہ خان کے نام رہا، انہوں نےامريکہ کے کرس ماسٹر کو  شکست دی ، بادشاہ نے بیلٹ اور پاکستانی پرچم لہرایا تو شائقین نےخوب داد دی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer