ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن: گیس سلنڈر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے

شاہدرہ ٹاؤن: گیس سلنڈر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدرہ(سٹی42) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے علاقے سوئی گیس سوسائٹی میں کھانا بناتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی جس سے 40 سالہ شازیہ ،7سالہ زونیرا،17 سالہ شہروز،24 سالہ اسداللہ اور 35 سالہ بشارت جھلس کر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے میو اسپتال منتقل کر دیا جہاں کی ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا ۔

مزیددیکھئے: