ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپٹن مبین شہید انڈرپاس کی افتتحی تقریب کے حوالےسے تمام تر تیاریاں مکمل

کپٹن مبین شہید انڈرپاس کی افتتحی تقریب کے حوالےسے تمام تر تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 گرومانگٹ روڈ (سٹی42) گلبرگ, کیولری اور غوثیہ کالونی سے ملحقہ شہریوں کے لیے خوشخبری، گرومانگٹ روڈ پر کپٹن مبین شہید کے نام سے منسوب انڈرپاس کو آج عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شام 6 بجے افتتاح کریں گے۔

کپٹن مبین شہید انڈرپاس کی افتتحی تقریب کے حوالےسے تمام تر تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل واسا کے عملے نے انڈرپاس کی سڑکوں کو واش کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ پی ایچ اے کی جانب سے انڈرپاس کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے انڈرپاس کے دونوں اطراف پھولوں کے گملے بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ این سی اے کے طلبہ و طالبات اور ریلوے کی مشترکہ کاوشوں سے انڈرپاس کی دیواریوں پر لاہور کی ثقافت اور پاکستان ریلوے کی نقش نگاری اور خوبصورت آرٹ ورک کیا گیا، جس نے انڈرپاس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق آج شام 6 بجے گورو مانگٹ روڈ پر گلبرگ اور کینٹ کو ملانے والے کیپٹن مبین شہیدانڈر پاس کا افتتاح کر کے اسے عام ٹریفک کے لیے کھول دیں گے۔

کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کوایک سال کی مدت میں 31 کڑوڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ کپٹن مبین شہید انڈرپاس سے ڈیفنس ، والٹن ، مین کینٹ ،گلبرگ، کیولری اور غوثیہ کالونی سمیت ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔کیپٹن مبین شہید انڈرپاس میں تین اطراف سے ٹریفک داخل ہو سکے گی جس کو کنٹرول کرنے کے لیے انڈرپاس میں ٹریفک سنگنلز کی بھی تنصیب کی گئی ہے ، کیپٹن مبین شہید انڈرپاس لاہور کا پہلا ریلوے سب وے وہیکل انڈرپاس بنایا گیا۔

مزید دیکھئے: