(سٹی 42): کاہنہ میں گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی جبکہ گدھا گاڑی بان موقع سے فرار ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیں جبکہ زخمیخاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔