ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے 20 افسران بنکاک سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ہائیکورٹ کے 20 افسران بنکاک سے وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: City42- LHC officers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف): لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 20 کے 20 افسران بنکاک سے تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے افسران 2 دسمبر کو 8 روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ گریڈ بیس کے ایڈیشنل رجسٹرار نے پانچ روزہ تربیتی کورس کیا۔ تربیتی کورس تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہوا۔ کورس مکمل کرنے والوں میں گریڈ 20 کے ایڈیشنل رجسٹرار ضیاء الرحمان، جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ ہیں۔

جسٹس شاہد کریم کی عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ ایڈیشنل رجسٹرار محمد سعید ضیاء کورس مکمل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دیگر افسران میں کورٹ ایسوسی ایٹ کلیم اختر حسین، محمد اقبال خان، شاہد قمر، ظفراقبال علوی، کورٹ ایسوسی ایٹ تنویرحسین، ناصرعلی، جاوید رشید، عارف رشید، تصدق رزاق، محمد شہباز، کورٹ ایسو سی ایٹ نصیراحمد، عرفان احمد شاہد، فدا حسین، وحید یعقوب اور فیصل حنیف شامل ہیں۔