زاہد چوہدری: پنجاب بھرمیں ڈینگی کے پھیلاؤ کے اعدادوشمارجاری کردیئے گئے۔
محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ ہفتہ کے روز صوبہ بھرمیں ڈینگی کے5کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس سال کے ساڑھے سات ماہ میں ڈینگی بخار کے 248 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں صرف ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ فیصل آباد میں 1،شیخوپورہ 2اوربہاولپورسے بھی ڈینگی کااایک کیس سرکاری ہسپتالوں میں پہنچا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، دوسری جانب لاہور میں انسداد ڈینگی کی ذمہ دار ادارہ کے اپنے ہی دفتر سے ڈینگی مچھر کا لاروا پرآمد ہو چکا ہے اور جمعہ کے روز شائع ہونے والی سٹی42 کے رپورٹر عظمت مجید کی رپورٹ کے مطابق صرف 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 2 ہزار 978 مقامات سے لاروا تلف ہوا۔ ڈینگی سے متاثرہ ایک نیا مریض بھی رپورٹ ہوا جبکہ 5 مریض شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ ایوی سینا ، ڈاکٹر ہسپتال ،اتفاق ہسپتال ،سرجیمیڈ ہسپتال میں ایک ایک مریض زیر علاج تھا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ، ادویات موجود ہیں۔