قیصر کھو کھر :حکومت پنجاب نے تین اعلی افسران کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نعیم اقبال سید سمیت دیگر افسران کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے تین اعلیٰ افسران کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نعیم اقبال سید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد میاں عبدالقدیر شاہ اور اے ڈی سی آر رحیم یار خان احمد رضا بٹ کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔تینوں افسران کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔