(زین مدنی) بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’کلی جوٹا‘ 18 اگست کو لاہور سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہو گی۔
فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ہیں، فلم کی کاسٹ میں ستیندر سرتاج اور نیرو باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیا، بھارتی پنجابی کامیڈی فلموں کی ریلیز کا تسلسل زور پکڑ گیا ہے۔
عید الاضحی پر بھی بھارتی پنجابی کامیڈی فلم کیری آن جٹا 3 ریلیز ہوئی تھی جو اب تک سینماؤں میں چل رہی ہے اور 4 اگست کو فلم ’منڈا ساؤتھ ہال دا‘ ریلیز ہوئی تھی۔