کم عمری کی شادی، دولہن، دولہا، نکاح  خواں گرفتار، گواہ بھی سہولتکاری کے جرم میں دھر لئے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمرکوٹ میں کم عمری کی شادی پر پولیس کی کارروائی،مقدمہ درج  کر کے دولہا ، دلہن، نکاح خواں اور گواہوں کو گرفتار کر لیا۔ 

 عمرکوٹ کے علاقے نیو چھوڑ کے  گاوں حویلی   میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر  لڑکی کی شادی کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر دولہا دلہن، نکاح خواں اور گواہوں  کو دھر لیا۔  وومین پولیس نے دلہن عائشہ پٹھان کو تحویل میں لے لیا جبکہ دولہا یاسین ساند، ان کا نکاح پڑھوانے والے نکاح خواں مولوی عبدالحفیظ  کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مزید ایفی شینسی دکھاتے ہوئے دو افراد  دین محمد اور قادربخش کو اس شادی میں سہولتکار ی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ کم عمری کی شادی کی وجہ سے مقدمہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکاری فریاد پر درج کیا گیا ۔ وومین پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن دولہا سمیت تمام لوگوں کو نکاح کے بعد شادی کی رسموں کے دوران گرفتار کیا گیا۔  پولیس کا موقف  ہے کہ دلھن کی عمر 14, 15 سال بتائی جاتی ہے اور اس کا  شناختی کارڈ بھی نہیں بناہوا ہے۔