سعید احمد : چکن کے ریٹ ایک بار پھر بڑھا دیے گئے۔انڈے بھی مزید مہنگے ، مارکیٹ کمیٹی نےنئی قیمت جاری کر دی۔
ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 14 روپے کااضافہ کردیاگیاہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 578 روپے کلو مقررکردی گئی ہے۔جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 371 اور پرچون ریٹ 385روپے کلو جاری کیا گیاہے۔دوسری طرف فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں بھی ایک روپے اضافہ کیاگیاہے۔ایک درجن انڈے 286 روپےکےہوگئے ہیں۔