پاک چین اقتصادی رہداری کے 10 سال، 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری

پاک چین اقتصادی رہداری کے 10 سال، 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری
سورس: google
پاک چین اقتصادی رہداری کے 10 سال، 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری
پاک چین اقتصادی رہداری کے 10 سال، 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری
پاک چین اقتصادی رہداری کے 10 سال، 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:  چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔

 اسٹیٹ بنک ذرائع کے مطابق یہ سکہ 11 اگست 2023ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایکسچینج کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سکہ گول شکل میں ہے جس کے کنارے پر سیریشنز ہیں، اس کا قطر 30.00 ملی میٹر، وزن 13.5 گرام ہے اور اس میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے۔ سکے کے انگلش اسکرپٹ میں "CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC" جبکہ اردو اسکرپٹ میں "ISLAMI JAMHURIA PAKISTAN" کے الفاظ ستارے کے اوپر اور نیچے پر فیری کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔  دونوں لفظوں کو دو ستاروں (سکے کے بائیں اور دائیں جانب) کے ساتھ الگ کیا گیا ہے۔ سکے کی اصل قیمت جلی ہندسے میں ’100‘ اور اردو رسم الخط میں ’روپیہ‘ کے دائیں اور بائیں جانب لکھا گیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-10/news-1691681749-3883.jpeg