گنگا رام ہسپتال میں سرجری کے دوران بجلی کی بندش،انتظامیہ نے واقعہ کو سازش قرار دے دیا,

Gangaram Hospital outage controversy, Inquiry report, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری،عظمت اعوان:  گنگا رام ہسپتال مین سرجری کے دوران بجلی کی بندش کے معاملہ کا نگراں وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لے کر فوری انکوائری کا حکم دے دیا، ہسپتال انتظامیہ نے سرجری کے دوران  بجلی کی بندش کا اعتراف کر لیا تاہم ایم ایس کا دعویٰ ہے کہ بجلی کسی نے سازش کے تحت بند کی۔ گنگارام ہسپتال میں اپریشن تھیٹر میں بجلی بندش پر ویڈیو کے معاملے پر ہسپتال کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ سٹی 42 نے حاصل کرلی۔


سٹی42 کے رپورٹر عظمت اعوان کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  گنگا رام ہسپتال میں بجلی کی بندش کا کوئی مسلہ پیش نہیں آیا۔ جبکہ  عملہ نےبریکر ٹرپ کرنے کی وجہ سے 3 منٹ کے لیے لائٹ گئی جس پر اطلاع ملتے ہی سرکٹ بریکر  کو چیک کیا گیا اور اسے آن کردیا ۔

 ہسپتال انتظامیہ نے محکمہ صحت کو بھیجی گئی رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ یہ سارا معاملہ خود ساختہ ہے۔  بجلی کے سرکٹ بریکر کو جان بوجھ کو نیچے کیا گیا  تاکہ انتظامیہ پر  نا اہلی کا الزام لگے  اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جائے۔

سٹی42 کے رپورٹر زاہد چودھری نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ گنگا رام ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی کی بندش کے متعلق افواہیں سوشل میڈیا اور اس کے بعد نیوز چینلز پر وائرل ہونے پر  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےبجلی بندش کانوٹس لے لیا تھا اور اس معاملہ کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ انہوں نےصوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم اور سیکرٹری صحت علی جان کو انکوائری کی ہدایت کی تھی۔


زاہد چودھری کے زرائع کےمطابق گنگا رام ہسپتال میں جنریٹرخراب ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ جنریٹرٹھیک کرنےکیلئےکنٹریکٹرکونوٹس دیاگیالیکن کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔ہسپتال انتظامیہ نےجنریٹرہی ٹھیک نہیں کرایاجس پرافسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بجلی کی بندش پرآرتھوپیڈک تھیٹر کوجنریٹر نہ چلنےسے متبادل سپلائی نہ دی جاسکی  تھی۔
 
قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سر گنگا رام ہسپتال میں دوران آپریشن بجلی بند ہو گئی۔ بتایا گیا کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے آپریشن تھیٹر میں اندھیرا چھا گیا۔ آرتھو پیڈک وارڈ کے ڈاکٹرزوں نےموبائل فون کی ٹارچوں کی روشنی میں مریض کی ٹانگ کی سرجری کی۔
ان اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ گنگارام ہسپتال میں بجلی کے بیک اپ نظام جنریٹر سے بھی بجلی فراہم نہ ہو سکی۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سرجری کے دوران بجلی سے چلنے والے طبی آلات بھی بند ہو گئے۔

ہسپتال کےذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز انتظامیہ کو متعدد بار بجلی کی خرابی بارے بتا چکے ہیں۔ زرائع کا کہنا تھا کہ مریض کو بے ہوش کرتے وقت بجلی موجود تھی۔ مریض کی ٹانگ کا آپریشن کیا جا رہا تھا۔

ان اطلاعات کے متعلق سر گنگا رام ہاسپٹل کے ایم ایس کا موقف معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر بجلی بند کر دی گئی تھی۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر سلیم کا کہنا تھا کہ  پیرامیڈیکل یونین کے صدر نے یہ شرارت کی ہے۔